ورلڈ کپ: بابر اعظم کی مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے قبل بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کے ہمراہ کپتان نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم سہ پہر میں حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں