دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر ہوں گے۔

محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم ، ایڈم ہولیوک بیٹنگ کوچ ،عمرگل فاسٹ بولنگ کوچ ، سعید اجمل سپن بولنگ کوچ جبکہ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے، منصور رانا کو اسسٹنٹ ٹیم منیجر مقرر کر دیا گیا ۔

شاہد اسلم کو اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ ، رضا راشد کیچلو کو ٹیم کا میڈیا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں