ٹیسٹ پلیئر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے ٹیسٹ پلیئر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، اسد شفیق کراچی سے سیلکٹر بنیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز میں توصیف احمد، وہاب ریاض کی معاونت کریں گے، اسد شفیق یکم جنوری سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسد شفیق، کامران اکمل اور راؤ افتخار کے ساتھ کام کریں گے، سندھ پریمیئر لیگ کھیلنے کی وجہ سے اسد شفیق تاخیر سے جوائن کریں گے، اسد شفیق چار سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔

اسد شفیق اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے، اسد شفیق اس وقت قومی ٹی 20 میں شرکت کر رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں