لاہور اور کراچی کے کرکٹ سٹیڈیمز میں جدید سکرینیں لگانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور اور کراچی کے کرکٹ سٹیڈیمز میں جدید سکرینیں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں جدید سکرینیں لگائی جائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل سکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے سکرینیں ارجنٹ بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہو گا اور ان کی تنصیب پر ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کے اخراجات آ سکتے ہیں۔

سٹیڈیم میں تماشائی جدید سکرین پر نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے سے لطف اندوز ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں