انڈر19 ایشیا کپ: نیپال کا پاکستان کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف

دبئی: (دنیا نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں نیپال نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو جیت کے لیے 153رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں 46 کے سکور پر نیپال کی 5 وکٹیں گرچکی تھیں جس کے بعد اوتام ماگر اور دیپیش کندیل نے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

نیپال کے اوتام ماگر 51 اور دیپیش کندیل 31 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں