بی بی ایل: حارث رؤف نے میلبرن سٹارز کو جوائن کر لیا

میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے میلبرن سٹارز کو جوائن کر لیا۔

حارث رؤف تاخیر سے آسٹریلیا پہنچنے کی وجہ سے پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بگ بیش لیگ کیلئے حارث رؤف کو تاخیر سے این او سی جاری کیا۔

حارث رؤف نے میلبرن میں میلبرن سٹارز کے فیملی ڈے میں شرکت کی، فیملی ڈے میں میلبرن سٹارز کے سکواڈ کے دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں