ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

مہمان ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔

ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کل سے کراچی میں ہی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں