چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محسن نقوی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی فٹنس ٹیسٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل فٹنس ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے 4 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین کی ہدایت پر علاقائی سطح پر مزید ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے اور فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی فٹنس کیمپ میں شرکت کر سکیں گے۔

انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی بنیاد پر 22 کھلاڑیوں کا انتخاب لاک پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑیوں کی کیمپ میں فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی، 45 دنوں کے دوران ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں