فائنل معرکہ: ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی

کراچی: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 243رنز کا ہدف دے دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کا معرکہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کی جانب سے میچ کا جاندار آغاز نہ ہو سکا اور شاہین 16 رنز پر ہی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے، اوپنر بلے باز فخر زمان 15 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نئے آنے والے بلے باز سعود شکیل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم 29، کپتان محمد رضوان 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سلمان آغا نے 45، طیب طاہر 38، فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کےعلاوہ کپتان مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل 2، 2 جبکہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔