دفاعی چیمپئن پاکستان ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم، آج افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا

کراچی: (دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن پاکستان ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ افتتاحی میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گے، میچ دوپہر 2 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، شائقین نے فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان سے بڑی اننگز کی امیدیں لگا لیں، شاہین شاہ آفریدی سے مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپینز ٹرافی سے باہر ہوگئے، سکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمی سن کو شامل کرلیا گیا، کیویز پاکستان کی میزبانی سے انتہائی خوش ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں