آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹر خوشدل شاہ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ خوشدل شاہ نے کیویز زیکرے فولکس سے فزیکل کنٹیکٹ کیا جو کے آئی سی سی لیول 2 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے لہذا آئی سی سی نے خوشدل شاہ کی غلطی کے تسلیم کرنے میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا اور 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے اندر 4 یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے تو اسے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم خوشدل شاہ نےاپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں