نیوزی لینڈ سے شکست: کپتان سلمان آغا ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرنے لگے

ڈونیڈن: (دنیا نیوز) کپتان سلمان آغا ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرنے لگے۔
کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم اچھا کھیلے، ہمیں مزید اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا، پاور پلے میں زیادہ رنز بنانے کی ضرورت ہے، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔