قومی ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے معاملات کو حتمی شکل دے دی، چیمپئنز ٹرافی کے دوران سربراہ بنگلادیش بورڈ کے دورے میں سیریز پر بات ہوئی تھی۔

یہ فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر سیریز پلان کیا گیا ہے، مئی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے جو ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں