پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ماؤنٹ مونگا نوئی: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

قومی سکواڈ آکلینڈ سے ماؤنٹ مونگا نوئی پہنچ گیا، ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔

5 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

میٹ ہینری چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں