ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کپتان مقرر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے، ڈیوڈ وارنر کو شان مسعود کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو اس سال پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔

پی ایس ایل ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے، 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور کا قذافی سٹیڈیم ان میں سے 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جن میں سے 2 میچ ویک اینڈ (ہفتے کو) اور ایک قومی تعطیل (یومِ مئی) پر ہو گا، 11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں