کیویز کو دھچکا: کپتان ٹام لیتھم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی 20 سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے، ول ینگ کی جگہ رہیز ماریو سکواڈ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہو گا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ نیپیئر میں کھیلا جائے گا، میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کی ہے۔