کندھ کوٹ: پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، ایک اور مغوی بازیاب

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 روز قبل اغواء کیے جانے والے ٹرک ڈرائیور کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مغوی کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر پولیس کی بھاری نفری کندھکوٹ میں کچے کے علاقے درانی مہر پہنچی تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

سندھ پولیس نے مغوی ٹرک ڈرائیور در محمد گولو کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی، یاد رہے کچے کے ڈاکوؤں نے در محمد گولو کو 15 روز قبل تنگوانی سے اغواء کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شکار پور کے گاؤں جنوں شریف سے اغواء ہونے والے علی نواز بروہی اور اسرار بروہی کو بازیاب کروایا تھا، ملزمان مغویوں کو محفوظ ٹھکانے پر منتقل کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں