زیر تفتیش ہیڈ کانسٹیبل فرار، غفلت پر محرر چوکی حوالات میں بند

رائیونڈ: (دنیا نیوز) پولیس کی غفلت کے باعث زیر تفتیش ہیڈ کانسٹیبل ارشد فرار ہوگیا، لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے جرم میں چوکی محرر کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل ارشد کو پولیس نے تفتیش کے لئے 17/04/2024 کو بلایا تھا، محرر چوکی بائی پاس اسرائیل کی نگرانی میں موجود تھا، رات تین بجے ارشد ہیڈ کانسٹیبل فرار ہوگیا، جس کی وجہ سے محرر چوکی بائی پاس اسرائیل کو حوالات میں بند کیا گیا ہے۔

ارشد ہیڈ کانسٹیبل وی آئی پی سپیشل برانچ میں تعینات ہے اور انٹر کلاس کورس چوہنگ سینٹر میں کورس کر رہا ہے اور کورس سے غیر حاضر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ارشد ہیڈ کانسٹیبل کا بیٹا زاہد بحریہ آرچرڈ میں دوران واردات سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزموں میں شامل ہے جس کا مقدمہ نمبر 2523/24 302/ 392 تھانہ رائیونڈ میں درج ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں