گوجرانوالہ : بہن نے جائیداد کے خاطر بڑی بہن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں چھوٹی بہن نے جائیداد کے خاطر بڑی بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ثناء نے ڈنڈوں کے وار کر کے بہن صغراں کو قتل کیا، ملزمہ ثنا اپنی بہن صغراں کے گھرپر قبضہ کرنا چاہتی تھی ، جائیداد ہتھیانے کے لیے ملزمہ کا متعدد بار پہلے بھی جھگڑا ہو چکا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں