خیرپور:دیرینہ دشمنی پر خونی تصادم 3 افراد کی جان لے گیا

خیرپور: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم سے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ خیرپور تحصیل کنگری کوٹ میر محمد میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے تینوں افراد کی لاشیں پاس رکھ کر ویڈیو وائرل کردیں، دونوں گروپوں کے بااثر شخصیات سے رابطے میں ہیں۔

ایس ایس پی خیرپور نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر مزید خونریزی کو روکا، انہوں نے کہا کہ جلد ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے نعشیں ورثہ کے حوالے دیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں