پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی، داماد اور سابقہ بیوی پر فائرنگ کردی

عارفوالا: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی، داماد اور سابقہ بیوی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے سابقہ بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی اور داماد شدید زخمی ہوگئے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

19 سالہ عیشا نے نوجوان فیصل سے پسند کی شادی کی تھی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او طارق ولائت اور ڈی ایس پی طارق جاوید موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں