کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ گولیوں کے خولز ، لوٹی ہوئی نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں