ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا جو بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تاہم ایونٹ کا میزبان بنگلادیش ہی رہے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا ، بنگلا دیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کراتا ، اس منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں