انگلش پریمیئرلیگ: لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

انگلینڈ : (ویب ڈیسک ) لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں ۔

منگل کو کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر، انگلینڈکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں نبردآزما تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سے پیڈرو پوررو نے 29 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لیسٹر سٹی کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی۔

یوں میچ کے پہلے ہاف پر ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو لیسٹر سٹی کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔

میچ کے پہلے ہاف کے بعد لیسٹر سٹی کی جانب سے جیمی ورڈی نے میچ 57 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں