اڈیالہ جیل حکام کا قاضی انور ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس کمیٹی کے ممبر کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قاضی انور ایڈووکیٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا وقت طے تھا، قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ جیل حکام نے اجازت کے باوجود عمران خان سے ملنے نہیں دیا، ملنے نہ دینے پر بانی پی ٹی آئی نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

قاضی انور نے مزید کہا کہ بغیر کسی وجہ کے مجھے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان سے خیبرپختونخوا کے سیاسی معاملات سمیت دیگر امور پر ملاقات طے تھی، منگل کو القادر ٹرسٹ میں عمران خان کا ٹرائل ہے، عمران خان کے وکالت نامے میرے پاس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے منگل کو عمران خان سے ملاقات کا کہا گیا ہے، جیل حکام کی جانب سے اس اقدام پر شدید مایوسی ہوئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں