پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرؤف سے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ واپس لے لیا گیا، عبدالرؤف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان علی کا تبادلہ کرکے ان کو ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ سونپ دیا گیا، نئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شاہد عمران ہوں گے، شاہد عمران بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

محمد فیصل کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا، محمد فیصل بطور ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) ٹو چیف سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں