پاکستان کی سرحدیں محفوظ، دشمن اندر سے کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں: رانا مشہود

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، دشمن پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے بڑی قربانیاں دی گئیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ہماری آبادی کا 65 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں نے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں کی گئیں، نوجوانوں نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے، ارشد ندیم نے کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا، زندہ قومیں اپنے ماضی کو نہیں بھولتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریئے کے تحت وجود میں آیا، پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، سب کو برابر کے مواقع ملیں گے، ہمیں اپنے گھر اور خود کو مضبوط کرنا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں