ہم حکومت نہ لیتے تو ڈالر ریٹ، مہنگی بجلی اور بیروزگاری کو کون روکتا؟ عابد شیر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ ہم صرف پاکستان کے وفادار ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) عابد شیرعلی نے کہا کہ 3 سال نوازشریف کے ساتھ گزارے ہیں، بہت قریب سے ان کو جانتا ہوں، پی ڈی ایم کی حکومت اگر ہم نہ سنبھالتے تو کون سنبھالتا؟ ڈالر ریٹ، مہنگی بجلی اور بے روزگاری کو کون روکتا؟

عابد شیرعلی نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کا نقصان کیا، ہم سے خطائیں بھی ہوئیں، یہ سب ہم نے ملک کے لئے کیا، ذاتی مفاد کے لئے نہیں کیا، مریم نواز نے 2 مہینے کا ریلیف دیا ہے، ابھی ہم نے 2 مہینے بعد سولر بھی دینا ہیں۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں ہر مریض کے گھر مفت ادویات بھیج رہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں