نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے نجی شعبے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے، ایس او ای ایکٹ کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کی سمری وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایس او ای ایکٹ کی مطابقت میں این ایچ اے رولز میں ترامیم کی جائیں گی، رولز میں ترامیم کے بعد این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ میں نجی شعبے کی نمائندگی ممکن ہو گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی ایس او ای کمیٹی این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں