ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ، کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل، سیمی فائنل مقابلے کل ہونگے

لاہور: (دنیا نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، سیمی فائنل مقابلے کل ہونگے۔

لاہور کے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کل 33 فائٹس ہوئیں جبکہ سیمی فائنل میں کل 38 فائٹس ہونگی۔

کوارٹر فائنل میں تین پاکستانی فائٹرز نے فتح حاصل کی جن میں اصغر خان، شہاب علی، ذوالقرنین خان شامل ہیں جبکہ سات فائٹرز نے تکنیکی بنیادوں پر سیمی فائنل کے لئے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا تھا۔

سیمی فائنل میں جونئیرزکی مختلف کیٹگریز میں 15 مقابلے ہونگے، سیمی فائنل کی سینئیر کیٹگری میں 23 فائٹس ہونگی ، سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے 10 فائٹر ان ایکشن ہونگے جن میں دو خواتین جبکہ آٹھ مرد فائٹرز شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے عبدالمنان، ذیشان اکبر، محمد اروز سلیم، تیمور چشتی، عبدالسمیع سیمی فائنل میں ان ایکشن ہونگے جبکہ خواتین فائٹر میں بانو بٹ اور بشری اختر ان ایکشن ہونگے۔

سیمی فائنل میں بھارت کے تین فائٹرز نے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا، سیمی فائنل مقابلے 21 اگست کو ڈی ایچ اے فیز 6 سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں