سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی مسلسل مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 77 ہزار 830 پوانٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 2 کروڑ 94 لاکھ 55 ہزار 986 روپے مالیت کے 11 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 393 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں