فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالرز اضافے کیساتھ 2512 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں