ایلون مسک نے ٹرمپ کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹیسلا، سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

برطانوی خبر ایجنسی کو دیئےگئے انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ اگر نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے۔

ٹرمپ کی پیشکش پر سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں