دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی عمر میں چل بسیں

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فرانسیسی راہبہ سسٹرآندرے کے نام سے مشہور تھیں، لوسیل رینڈن فرانس میں پیداہوئی تھیں، انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور ایک سو آٹھ برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا۔

ماریا کا انتقال اسپین کے علاقے کاتالونیا کے نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم تھیں،ان کے پسماندگان میں 2 بچے، 11 پوتے پوتیاں اور کئی پڑپوتے شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ماریا کی عمر 117 سال اور 168 دن تھی، وہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان تھیں۔

ماریہ برینیاس کے انتقال کے بعد اب دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز جاپان کے ٹومیکو ایٹوکا کو حاصل ہوگیا جو اس وقت 116 سال کے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں