پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

لاہور کے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی 12 ٹیموں نے شرکت کی ، افتتاخی میچ میں پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کر دیا، پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

پہلے میچ میں ایرانی کھلاڑی مجتبیٰ نصیری نے نیپال کے یوکی اینگو کو شسکت دی جبکہ دوسرے میچ میں بحرین کے مراد گوسین نے کازکستان کے رسلان سیریکپولو کو شکست دی۔

تیسرے میچ میں پاکستان کے عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے میچ میں فلپائن کے فائٹر قرانتے نے پاکستانی فائٹر عاقب اعوان کو ناک آوٹ کردیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان ایم ایم اے عمر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایشین چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کو نکھارنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

عمر احمد نے کہا کہ حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے مختلف ممالک کے فائٹرز کے ویزے جاری کئے، مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں سے پاکستان کے نوجوانو‍ں میں شوق پیدا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں