اے این ایف کارروائیاں: 85 کلو سے زائد منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 11 کاروائیوں میں 85 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 11 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، فیصل آباد،لاہور، لسبیلہ، اسلام آباد، اٹک، طورخم، شیر شاہ اور سیالکوٹ میں کی گئیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 42 کلو200گرام چرس،18 کلو39 گرام آئس برآمد کی گئی ، ایک اور کارروائی کے دوران 3 کلو ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں