مہاراج پروٹیز کی 64 سالہ تاریخ کے کامیاب ٹیسٹ سپنر بن گئے

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) بائیں ہاتھ کے باؤلر کیشو مہاراج 64 سالہ ریکارڈ توڑ کر جنوبی افریقا کے کامیاب ترین ٹیسٹ سپنر بن گئے۔

نومبر2016 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مہاراج اب تک 52 میچز میں 171 وکٹیں نام کرچکے ہیں، انہوں نے گزشتہ دن ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ بھی قبضے میں کیا۔

34 سالہ سپنر نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 45 رنز دیکر 5 وکٹیں اڑائیں، پروٹیز نے دوسرا میچ 40 رنز سے جیت کر سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔

وہ 171 وکٹیں لیکر کامیاب ترین جنوبی افریقی ٹیسٹ سپنر بن گئے، ان سے قبل 1960 میں ریٹائر ہونے والے ہگ ٹیفیلڈ نے 37 ٹیسٹ میں 170 وکٹیں اپنے نام کر رکھی تھیں۔

ڈیل سٹین 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین فاسٹ باؤلر بنے ہوئے ہیں، شان پولاک 421، مکھایا این تینی 390، ایلن ڈونلڈ 330، مورنی مورکل 309، کیگا سو ربادا 299، جیک کیلس 291 اور ورنون فیلینڈر 224 وکٹوں کیساتھ فہرست میں شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں