فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی اپنے والد کے بیان کی مخالفت

لاہور: (دنیا نیوز) فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کر دی۔

قومی فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے، میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا ہے سوات میں ہی رہنے دیں، جلد کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احسان اللہ کے والد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور بلایا جائے اور یہاں اس کا علاج کیا جائے، وہاں (سوات) سہولیات اچھی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں