سپین، سائبیریا، پرتگال میں جنگلات کی آگ بے قابو، ترکیہ میں بجھا دی گئی

استنبول : (ویب ڈیسک ) سپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے ازمیر اور بولو میں 3 دن تک جلنے والی 2 مقامات پر جنگلات کی بڑی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ترک حکام نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجۂ حرارت اور تیز ہواؤں کے باعث اگلے 2 دن تک شمالی اور مغربی ترکیہ میں جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب سپین، سائبیریا اور پرتگال میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، پرتگال کی سرحد کے قریب لگی جنگلات کی آگ کے باعث قریبی علاقوں کے رہائشیوں کا انخلاء کرایا جا رہا ہے۔

جنوبی سائبیریا میں 30 سے زائد مقامات پر جنگلات میں لگی آگ کے باعث 7 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی، جہاں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں