اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر برطانوی دفتر خارجہ کے اہلکار نے استعفیٰ دے دیا

لندن: (دنیا نیوز)اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر برطانوی دفتر خارجہ کے اہلکار نے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے اہلکار مارک اسمتھ نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اسرائیل کی مدد کرکے برطانوی حکومت جنگی جرائم میں حصہ دار بن رہی ہے۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی فوجی جان بوجھ کر شہریوں کی املاک جلانے، تباہ کرنے اور لوٹنے کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں