اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار، بالائی، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں