پشین: گھر کے سامنے کچرہ پھینکنے پر جھگڑا، دوشیزہ قتل

پشین: (دنیا نیوز) گھر کے سامنے کچرہ پھینکنے کی رنجش پر ہمسایہ نے دوشیزہ کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ پشین کے علاقے سرخاب میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھر کے سامنے کچرہ پھینکنے پر ہمسایہ نے فائرنگ کرکے دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مبینہ ملزم سلیم خان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دوشیزہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں