کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) کارساز روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آگیا جہاں کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون ڈرائیور سے گاڑی بےقابو ہوکر دیگر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد کار سوار خاتون گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں