سیہون: ماں دوبچوں سمیت بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

سیہون: (دنیا نیوز) بارش کے پانی میں ڈوب کر ماں دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ آمری کے نواحی گاؤں سنہری میں پیش آیا جہاں دو بچے گھر کے باہر کھڑے بارش کے پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے، والدہ بچوں کو بچانے کے لیے پانی میں کودی اور اپنی جان بھی گنوا بیٹھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ماں زبیدہ برہمانی، 5 سالہ موتیہ برہمانی اور 8 سالہ سمیر احمد کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں