اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وصولی کا کل آخری روز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت میں بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وصولی کا عمل جاری ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وصولی کا کل آخری روز ہے، اسلام آباد میں 125 یونین کونسلوں پر بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں گے، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں