پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سر فہرست

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سرفہرست پر آگیا۔

سال2021ء سے لے کر 2023ء تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ انسانی حقوق کی وزارت نے جاری کی، اس مدت میں خواتین سے زیادتی، تشدد، قتل کے 13 ہزار 904 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق کی جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور قتل کے 4 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، گھریلو تشدد کے 121، زیادتی کے 999 اور قتل کے 3 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں زیادتی کے 59، گھریلو تشدد کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں قتل کے 3 ہزار 906 کیسز ریکارڈ ہوئے، سندھ میں گھریلو تشدد کے 219، زیادتی کے 266 اور قتل کے 3 ہزار 296 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق نے رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں زیادتی کے 107، گھریلو تشدد کے 521 اور قتل کے 1 ہزار 21 کیسز ریکارڈ ہوئے، اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے 32، قتل 48 اور زیادتی کے 10 کیسز سامنے آئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں