پسرور: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پسرور: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر پسرور میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کا قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کو قتل کرنے کی نیت سے اس کے گھر فائرنگ کی، ملزم شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ملزمان نے 14 اگست کو زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے میاں بیوی اور اس کی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا ، پولیس تھانہ سبزپیر کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں