روس نے یوکرین کے 3 ڈرون تباہ کردیئے

ماسکو : (ویب ڈیسک ) روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملہ کیا جس میں سے تین ڈرون تباہ کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ روسی ایئر ڈیفنس یونٹس نے یوکرین کے 3 ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملے کا مقصد ماسکو کو نشانہ بنانا تھا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے کے مقام پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ روس کے جنوبی ریجن روستوف میں یوکرین کے ڈرون حملے سے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی تھی جس نے کئی ٹینکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں