ایک دھوکے کے بعد کبھی دوسرے پر اعتبار نہ کریں: نمرہ خان کا مشورہ

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نمرہ خان نے نوجوان بچوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایک دھوکے کے بعد کبھی دوسرے پر اعتبار نہ کریں۔

اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول مزاحیہ شو ’’مذاق رات‘‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

نمرہ خان نے شو میں دل ٹوٹنے کے درد سے گزرنے والے لوگوں کے لئے ریباؤنڈز سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دل ٹوٹنے کا اذیت ناک دور دیکھا ہے اور وہ ہمیشہ اس بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔

شو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے زخم بھرگئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ زخم تو بھر چکے ہیں مگر ان کے نشانات ابھی باقی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ واپسی کا راستہ غلط ہے، جب آپ کو کسی کے چھوڑنے کے بعد رونے کے لیے کندھا دیا جاتا ہے تو اس کندھے کو کبھی بھی سہارا نہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تو آپ آرام محسوس کرنے لگتے ہیں اور اس میں سکون پاتے ہیں لیکن درحقیقت وہ ان لوگوں سے بھی بدتر ہوتے ہیں جنہوں نے آپ کو چھوڑ دیا اور آپ کو توڑ دیا ہوتا ہے اس لیے آپ دوسرے کندھے پر کبھی پر بھروسہ نہ کریں۔

اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ زندگی میں چاہے کتنی ہی تکلیفیں کیوں نہ جھیلنی پڑیں کبھی بھی ایک کے دھوکہ دینے کے بعد دوسرے پر اعتبار نہ کریں کیونکہ وہ زیادہ خطرناک ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ اگر ایک اچھا ثابت نہ ہوا تو دوسرا اچھا ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں