انٹرنیٹ سست ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ 5 کروڑ روپے کا نقصان

اسلام آباد: (حریم جدون) ملک میں انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ کم از کم 5 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے،27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا۔

ارکان قائمہ کمیٹی پی ٹی سی ایل حکام کی اجلاس میں عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او یا چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں